31

پاکستان: کورونا وائرس1 دن میں 42 زندگیاں نگل گیا

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 42 اموات سامنے آئیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 51 لاکھ 41 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 843 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 389 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں