29

پاکستان کے Best Selling بسکٹ بنانے والے EBMنے نئے‘Smile Donuts’کا آغاز کردیا۔

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) کیک اپ ‘کے آغاز سے کیک مارکیٹ پر چھاجانے والے،پاکستان کے صفِ اوّل کے بسکٹ منیوفیکچرراور Peek Freansبنانے والے اب متعارف کروارہے ہیں Peek Freans Smile Donut Cakeجس کے اندر ڈونٹ کیک،icing اور splrinklesکی کوٹنگ کے ساتھ بھرپورکریمی goodnessموجود ہے۔

Peek Freans Smile Donutدو مزیدار فلیورز چاکلیٹ اور اسٹر ابیری میں دستیاب ہے۔ نرم نرم اور ذائقہ دار ڈونٹ کیکس خوشی بھرا ٹوئسٹ پیش کرتے ہیں، دلفریب ذائقے سے بھرا، کریم کی فلنگ اور میٹھی میٹھی icing اورsplrinklesسے مزا دوبالا۔اس ڈونٹ کیک کے افتتاح سے EBMکا مقصدصارفین کو اعلیٰ معیار کے ڈونٹس 25روپے کی انتہائی مناسب قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

ڈونٹ کیک کے افتتاح کے موقع پر EBMکے DGMماکیٹنگ امین اللہ سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،EBM”ہمیشہ اپنے صارفین کو جدت پر مبنی لطف پیش کرتا ہے اور برانڈکا پیغام بھی پہنچاتا ہے جس سے معاشرے میں کچھ مختلف نظر آتا ہے۔
Smile Donutپیش کرنے کا مقصد صارفین کو یاد دلانا ہے کہ آؤ پھر سے مسکرائیں کیونکہ بہت سے لوگ روزمرہ کی بھاگ دوڑ اور گہما گہمی میں شاید مسکرانا بھول ہی گئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ منفرد، کریمی مزا آپ کیلئے مزے اور خوشی کا سبب ہوگا”۔

EBMکے ڈائریکٹر شاہ زین منیر نے کہا،”کئی برسوں سے ہم اپنی لذّت بھری پروڈکٹس قوم کی خدمت میں پیش کررہے ہیں اور اب ہم کیک کے شعبہ میں اپنا جدید ترین برانڈ پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔EBMہم ہمیشہ اپنے صارفین کو بہترین لطف کا مزا فراہم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ لوگ اس نئے ذائقے کو بھی اسی طرح بہت پسند کرین گے جیسے وہ ہماری پیش کردہ دیگر پروڈکتس کو دل سے پسند کرتے ہیں۔

آج سے تین سال پہلےEBMنے پیک فرینز کیک اپ متعارف کروایا تھاجس نے اسنیکس اینڈ ڈیزرٹس کی کیٹگر ی میں پاکستان کا سب سے پہلاایفی ایوارڈ جیتا تھا۔یہ ایوارڈ مارکیٹنگ کے شعبہ میں غیر معمولی تنائج کے حصول پر دیا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں کامیابی کی علامت سمجھاجاتا ہے۔

EBMنے ہمیشہ نئے رابطوں پر زور دیا ہے جن سے منفرد تصورات اور آئیڈیاز کے ذریعہ اسے مطلوبہ مارکیٹ میں رسائی ہواور اسی وژن کے سبب لوگ EBMبرانڈزپسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں۔

EBM کے بارے میں

EBM سن 1996سے اپنے برانڈ Peek Freans کے ساتھ پاکستانی صارفین کیلئے غذائیت بھری لذت تیار کررہا ہے۔اس صنعت کے پہل کاروں میں ہونے اور نمایاں ترین مارکیٹ لیڈر ہونے کی بناء پرEBMتینوں محاذوں یعنی پروڈکٹ، کوالٹی اور کمیونی کیشن میں سے ہر ایک میں جدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں