114

پاک فوج اور ائی ایس پی ار سے اظہار محبت اور یکجیتی کے لیے لاہور میں سب سے بڑی ریلی کا اہتمام، پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں-میاں سہیل احمد تاج

اج پاک فوج اور ائی ایس پی ار سے اظہار محبت اور یکجیتی کے لیے لاہور میں سب سے بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی کی قیادت پاکستان سول سولجر موومنٹ کے چیف کوارڈینیٹر پنجاب اور لاہور پریس کلب سوشل میڈیا کے پریزیڈنٹ میاں سہیل احمد تاج ۔ شعیب بٹالوی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایکسپورٹ لاہور چیمبر اف کامرس ، میاں شہزاد احمد تاج اورحسن عرف ابو دردہ نے پنجاب ہیڈ کوارٹر سے کی اس موقع پر عوام کا خوب جوش اور جذبہ دیکھنے کو ملا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں سہیل احمد تاج نے کہا ہم اپنی پاک فوج ارمی چیف جنرل عاصم منیر کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور ڈی جی ائی ایس پی ار احمد شریف اور سیکٹر کمانڈر پنجاب میاں اصف صاحب کی عوامی محبت اور کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہم ان کے سپاہی ہیں اور ان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اخر میں ہیڈ کوارٹر واپس پہنچنے پر میاں سہیل احمد تاج نے اپنے چیئرمین تاج محمد اور تمام دوستوں اور چاہنے والوں کا ریلی میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں