18

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گرکرتباہ،2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بلوچستان میں پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں