21

پاگل کتوں نے حملہ کر کے 20 افراد کو کاٹ لیا

سندھ کے ضلع دادو میں مختلف علاقوں میں پاگل کتوں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق دادو میں کتوں کے کاٹنے کے حادثات مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران ضلع دادو میں پاگل کتوں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا ہے۔کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال دادو منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ افراد میں 5 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں