31

پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والے دل دہلا دینے والے واقعے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقع ہے، بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔


مریم نواز نے کہا کہ جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحتیابی عطا فرمائے۔ آمین‘

خیال رہے کہ کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں