27

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بے روز گار نوجوانوں کیلئے بڑااعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے روز گار نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سےانٹرشپ کرنے والوں کو پچیس ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔انٹرن شپ کیلئے ماسٹر ڈگری یا چار سالہ بی ایس تعلیمی قابلیت رکھی گئی ہے۔ پروگرام میں حصہ لینے کیلئے 26 اپریل تک درخواست جمع کروائی جاسکے گی۔
کارکردگی کی بنیاد پر انٹرن شپ کا دورانیہ دو سال تک بڑھایا جا سکے گی۔انٹرن شپ کیلئے لاہور کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو ترجیع دی جائے گی –
پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ انٹرن شپ کرنے والے امیدواروں کو کسی صورت مستقل ملازمت پر نہیں رکھا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں