66

پنجاب بھر میں میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2024 لڑکے بازی لے گئے،،ساہیوال بورڈ کے محمد علی آصف کی 1190نمبر لیکرپنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

پنجاب بھر میں میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2024 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔مجموعی طور پر لڑکے بازی لے گئے۔لاہور بورڈ کے زیر اہتمام دانش سکول میانوالی کے آیان کاشف،گوجرانوالہ بورڈ کےشجاع امیر،ساہیوال بورڈ کے محمد علی آصف نے 1190نمبر لیکرپنجاب بھر میںپہلی پوزیشن حاصل کی۔لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن دو طلبہ نے حاصل کی۔ گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ کے طالب معیز حیدر نے مجموعی طور پر اور سائنس گروپ میں دوسری اور نجی سکول ریڈینٹ فائونڈیشن ہائی سکول جیا موسی کی ماہین سجاد نے 1186 نمبر لے کر مجموعی طور پر دوسری جبکہ سائنس گروپ گرلز میں پہلی پو زیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن 4 طلبہ نے حاصل کی جس میں نجی سکول الائیڈ سکول مریدکےکی طالبہ آبیرہ اصغر ،نجی سکول دی ٹرسٹ ہائی سکول ہربنس پورہ کی زینب آصف اور پرائیوٹ امیدوار سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکرمجموعی طور پر تیسری جبکہ سائنس گروپ گرلز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔نجی سکول یونیق ہائی سکول بحریہ ٹائون کے عبیداللہ عثمان نے مجموعی طور پر اورسائنس گروپ بوائز میں تیسری پوزیشن 1185 نمبر لے کر حاصل کی۔سائنس گروپ طالبات میں تیسری پوزیشن نجی سکول باب ارقم ہائی سکول نشتر کالونی کی لائبہ نے 1184 نمبر لے کر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن تین لڑکیوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول راجہ جنگ کے غلام ہمایوں دین نے 1073 نمبر لے کر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول ریٹی گن کے طالب علم احتشام الحق نے1071 نمبر لے کر جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمدفرحان نے 1061 نمبر لے کر حاصل کی ۔ آرٹس گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن نجی سکول اقرا حفاظ گرلز ہائی سکول شاہ جمال کی حفصہ اور اقرا حفاظ سکول گلستان کالونی کی میرا عمران نے 1152 نمبر لے کر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن نجی سکول فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ کی حافظہ کائنات عامر نے 1147 نمبر لے کر حاصل کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن نجی سکول اقرا حفاظ ہائی سکول شاہ جمال کی ماریہ خرم نے 1137 نمبر لے کر حاصل کی۔نتائج کے حوالے سے آج لاہور بورڈ میں تقریب منعقد ہوگی ۔گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 2024 کے نتائج اور پوزیشنز ہولڈرز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکوں اور تیسری لڑکیوں نے حاصل کی۔چیئرمین ایجوکیشن بورڈ سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 24 ہزار 536 امیدواروں نے شرکت کی،امتحانات میں ایک لاکھ 68 ہزار 209 امیدواروں نے شرکت کامیابی کا تناسب74.91 فیصد رہا،امتحانات میں 56 ہزار 327 امیدوار فیل ہوئے،امتحان میں سائنس گروپ کے شجاع امیر نے1200 میں سے 1190 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ کے محمد ولید نے 1186 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ابیرہ شاہد اور میمونہ لیاقت نے 1185 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تعلیمی بورڈ فیصل آباد نےبھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول کی عروج فاطمہ نے ضلع بھر میں 1189 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ محمد فائق اور علی احمد 1187 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ معظم طفیل نے 1186 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ گرلز میں پاور لومز مزدور کی بیٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 گلبرگ کی طالبہ ذنیرہ مشتاق نے 1146 نمبر حاصل کئے ۔ سرگودھاڈویژن کے پسماندہ ترین ضلع بھکر نے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کی ، گورنمنٹ ہائی اسکول بھکر کے طالب علم محمد علی عبداللہ نے 1187 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ان کے ساتھ ساتھ پپلاں میانوالی کے شہریار خان، اور دٗلے والا بھکر کے طالب علم سجاد احمد بھی 1187 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پر فائز ہوئے، نوتک ضلع بھکر کے طالب علم محمد ساجد 1185 نمبرلے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ نوتک بھکر کے احمر ریاض خان 1184 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن پر فائز ہوئے۔ساہیوال بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2024کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ساہیوال کے محمد علی آصف ولد آصف محمود نے 1200میں سے 1190نمبر حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح حسان کاشف ولد کاشف رضا فلکن پبلک سکول اوکاڑہ اور محمد حارث ولد محمد ارشد پریمئر پبلک سکول پاکپتن نے مشترکہ طور پر 1187نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔امتحان میں 73149 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 53199امیدوار کامیاب قرار پائے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 72.73فیصد رہا۔بورڈ میں اوورآل تیسری پوزیشن ثناء اللہ ولد مشتاق احمد مثالی زکریا سکول کمیر اور ڈان گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی کی خوش بخت دختر مسعود چوہدری نے 1185نمبر لے کر حاصل کی۔طالبات میں ڈان گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی کی خوش بخت دختر مسعود چوہدری نے 1185نمبر کے ساتھ پہلی، سیدہ فضا فدا حسین دخترسید فدا حسین ڈسٹرکٹ پبلک گرلز ہائی سکول دیپالپور نے 1184 نمبر لے کر دوسری جبکہ اقراء سائنس ماڈل گرلز ہائر سکینڈری سکول شہزاد پارک اوکاڑہ کی طالبہ فاطمہ ارشد دختر محمد ارشد،عائشہ اشفاق دختر محمد اشفاق ڈان گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول فار گرلز اوکاڑہ کی ماہ رخ دختر امتیاز شاہد نے مشترکہ طور پر 1182نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ (طلباء) میں پرائیویٹ امیدواروں افضال احمد ولد ذوالفقار علی نے 1043نمبر لے کر پہلی،امیر حمزہ ولد منیر احمد نے 1040 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ محمد فیضان ولد نذیر احمد نے 1037نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپس (طالبات) میں جویریہ سلیم دختر محمد سلیم گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی نے 1120نمبر لے کر پہلی جبکہ پرائیویٹ امیدواروں مریم بی بی دختر محمد صدیق نے 1116نمبر لے کر دوسری اور علیزہ فاطمہ دختر احمد یار نے 1112 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ڈی پی ایس ساہیوال میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کل مورخہ 9جولائی بروز منگل صبح 10بجے نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں