40

پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جاری

پنجاب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے صبح 9 بجے سے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پنجاب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے ملتان، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، میاں چنوں، لودھراں، بہاول پور، شور کوٹ اور کامونکی سمیت مختلف شہروں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجےتک جاری رہےگی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کیئے گئے ہیں۔
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں 46 سو سے زائد وکلاء ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

صدر کی نشست کے لیے 4 امیداور اور جنرل سیکریٹری کی سیٹ کے لیے 5 امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 16 سیٹوں پر 38 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر سخت سردی کے باوجود وکلاء ووٹرز کافی جوش و خروش سے پولنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اور عدالتوں میں کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں