50

پنجاب حکومت کا 15 شہروں میں یونیورسٹیاں اور کالجز بھی بند کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے 15 شہروں میں یونیورسٹیاں اورکالجز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا، 15 شہروں میں یونیورسٹیاں اور کالجز 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں یونیورسٹیاں اور کالجز بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی،خانیوال میں یونیورسٹیاں اور کالجز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، بھکر اور ملتان میں بھی یونیورسٹیاں اور کالجز بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں