48

پنجاب حکومت کے سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر عہدہ کے 18 افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری

پنجاب حکومت نے سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر عہدہ کے 18 افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری ‏ اسپیشلائزڈ ہیلتھ اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان کو عہدے سے ہٹا کر چھٹی پر بھجوا دیا گیا جبکہ انکی جگہ عظمت محمود کو سیکرٹری اسپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جبکہ نادیہ ثاقب کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کر دیا ۔ علی جان خان سے متعلق پنجاب اسمبلی میں متعدد ایم پی ایز نے مشترکہ قرارداد بھی جمع کرائی تھی ، کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب خان ڈپٹی کمشنر قصور، کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ڈپٹی کمشنر سرگودھا، سید موسی رضا ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں