پنجاب: خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ پنک گیمز کا انعقاد آئندہ ماہ ہوگا
صوبائی وزیر کھیل نے 11 سے 15 فروری تک ” کھیلتا پنجاب پنک گیمز” کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق پنک گیمز کا انعقاد آئندہ ماہ ہوگا جبکہ 7 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں بسنت میلہ سجے گا۔
لاہور میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے بڑے ایونٹس کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔
فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ 11 سے 15 فروری تک ” کھیلتا پنجاب پنک گیمز” کا انعقاد ہوگا۔ 7 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں بسنت کا تہوار بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
34