133

پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی،مارکیٹیں رات 10 بجے تک اور صرف اتوار کو بند-نوٹیفکیشن جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔


پنجاب میں 23 ستمبر سے مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھل سکیں گی اور صرف اتوار کو بند رہیں گی۔ صوبے میں مزارات بھی کھل جائیں گے۔ اِن ڈور ڈائننگ 50 فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات 12 بجے تک ہوگی۔

صوبے میں سنیما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی، ہر قسم کے کانٹیکٹ اسپورٹس فیسٹیولز اور سماجی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کی گنجائش سے چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں