38

پنجاب میں اعلی افسروں کے تقرر و تبادلے،منصور احمد ڈی جی پی آر پنجاب تعینات، ثمن رائے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹ کونسل لاہور تعینات

پنجاب میں اعلی افسروں کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری.تقریری کے منتظر منصور احمد ڈی جی پی آر پنجاب تعینات
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب ثمن رائے کو تبدیل کر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹ کونسل لاہور لگا دیا گیا
ڈی جی پی آر پنجاب تعینات منصور احمد کوسیکریٹری اطلاعات و نشریات پنجاب کا اضافی چارج بھی دیدیاگیا.نوٹیفکیشن جاری
لاہور( میاں عصمت رمضان) پنجاب میں اعلی افسروں کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری،چیف سیکریٹری نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب ثمن رائے کو تبدیل کر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹ کونسل لاہور جبکہ انکی جگہ تقریری کے منتظر گریڈ 19کے آفیسر منصور احمدکو ڈی جی پی آر پنجاب تعینات کر دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں سیکریٹری اطلاعات و نشریات پنجاب کا اضافی چارج بھی دیدیاگیا ہے اسی طرح گریڈ 20 کے آفیسر شکیل احمد میاں کو سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات،سپیشل سیکریٹری ہوم ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا کر کورس پربھیج دیا ہے اور ان کی جگہ فضل الرحمن کو سپیشل سیکرٹری ہوم لگادیا گیاہے۔اسی طرح وفاقی سروس کے شاہد محمود کو ایڈیشنل سکریٹری داخلہ لگادیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے (ایکس پی سی ایس) آفیسر منصور قادر ممبر بورڈ آف ریونیو جودیشل ٹو کو تبدیل کر کے کمشنرگوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا اورانہیں فوری چارج لینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں