36

پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ تدریسی عمل شروع

لاہور سمیت پنجاب بھر کے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے لیکن حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت میں تدریسی عمل ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور رمضان المبارک کے باعث حاضری نہ ہونے کے برابر دکھائی دی، اسکول اور کالجز میں بچوں اور بچیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے پہلے روز مکمل ایس او پیز پر عمل در آمد ہوتا نظر آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں