73

پنجاب میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، اسکول اب 12 جنوری کے بجائے 19 جنوری کو کھلیں گے۔

پنجاب میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، اسکول اب 12 جنوری کے بجائے 19 جنوری کو کھلیں گے۔
پنجاب کے تمام اسکولوں کی سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسکول اب 12 جنوری کے بجائے 19 جنوری کو کھلیں گے۔
فیصلہ موسم کی شدت اور طلبا کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
ترجمان وزارت تعلیم پنجاب کے مطابق فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا، عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں