6

پنجاب میں سرکاری آٹے تھیلے کی قیمت میں 315روپے تک اضافہ

محکمہ خوراک حکومت پنجاب نے 20ستمبر 2022کو نوٹیفکیشن نمبر ایس ۔او (ایف) 46-IIIڈبلیو ای جاری کیا ہے جس کے ذریعے گندم ریلیز پالیسی 23-2022میں سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیاہے۔
محکمہ خوراک نے مذکورہ نمبر کے 19مئی 2022کے نوٹیفکیشن میں تبدیلی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے سرکاری گندم کے کوٹہ کی قیمت بشمول باردانہ 2300روپے فی 40کلو گرام فوری طور پر کرنے کی منظوری دی ہے۔
گورنر پنجاب نے فلور ملوں کے ایکس مل ریٹ 20کلو سرکاری آٹا تھیلے کے 1265روپے مقرر کئے ہیں جبکہ دس کلو سرکاری آٹے تھیلے کے ریٹ632روپے مقرر کئے ہیں۔20کلو گرام آٹے تھیلے کی پرچون قیمت 1295روپے مقرر کی ہے اور 10 کلو گرام آٹے تھیلے کی قیمت 648روپے مقرر کر دی ہے۔ ویٹ ریلیز پالیسی23-2022کی باقی تمام شرائط حسب سابق رہینگی۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے یکم اکتوبر کو چارج سنبھالنے والے نئے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور موجودہ وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاطف ندیم مرزا نے جنگ کو بتایا کہ گزشتہ روز 10کلو گرام سرکاری آٹے تھیلے کی قیمت 490تھی اور 20 کلو سرکاری آٹے تھیلے کی قیمت 980روپے تھی۔20ستمبر 2022کو جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے نتیجے میں عام آدمی کو 20 کلو سرکاری آٹے کا تھیلہ 315روپے مہنگا ملے گا جبکہ 10 کلو آٹا تھیلہ 158روپے مہنگا خریدنا ہوگا۔
اس نوٹیفکیشن کی نقول 20ستمبر کو پنجاب کے گورنر وزیراعلیٰ کے سیکرٹری تمام انتظامی سیکرٹریوں تمام ڈویژنل کمشنروں پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنروں ڈائریکٹر فوڈ تمام ڈپٹی ڈائریکٹروں تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرلروں چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن وزیر خوراک پنجاب سیکرٹری خوراک پنجاب کو بجھوا دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں