38

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 143,511 ہو گئی ہے-ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 143,511 ہو گئی ہے-24 گھنٹے میں کورونا کے676 نئے مریض رپورٹ ہوئے
پنجاب میں کورونا سے 4,221 اموات ہو چکی ہیں-24 گھنٹے کے دوران کورونا کے18 مریض جاں بحق ہوئے
24 گھنٹے میں کورونا کے 14,804 ٹیسٹ کئے گئے-پنجاب میں اب تک 2,565,879 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں
کورونا کیسوں میں اضافے کا ذمہ دار پی ڈی ایم کا ٹولہ ہے-اس ٹولے کے اوپر والے چیمبر میں بھوسہ بھرا ہوا ہے
راجکماری، شہزادے اور مولانا نے پہلے عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی-افسوس کا امر ہے کہ اب یہ لوگ سانحہ مچھ پر پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں
سانحہ مچھ پر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے-یہ سنگدل اور بے حس لوگوں کا ٹولہ ہے، انہیں عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں
مچھ کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس ہے-تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں