56

پنجاب میں کہیں آندھی، کہیں موسلادھار بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔ چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے 10 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، جھنگ، کمالیہ، ملتان، لودھراں، چیچہ وطنی، گوجرہ اور شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرد کے طوفان سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں