36

پنجاب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا آج سے آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا آج صوبہ بھر میں آغاز ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا اور اس ضمن میں صوبہ بھر میں محافل نعت، محافل سماع اور نعتیہ مشاعرے ہوں گے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی تقریری مقابلے اور خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سرکاری سطح پر ہر سال ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مغرب کو جان لینا چاہیے کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں