6

پنجاب میں 450 شہریوں کی حفاظت کیلئے ایک کانسٹیبل

آباد ی کے بڑھتے ہوئے تناسب کے باعث پنجاب پولیس کی نفری بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے نفری کی کمی کی تعداد مانگ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کو اعداد شمار میں الجھانے کے لیے پولیس کی نفری بڑھانے کے لیے کام شروع کردیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ بھجوادیا کہ کتنی نفری کی کمی ہے اور مزید کتنی نفری درکار کے بارے میں 19ستمبر تک آگاہ کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس رولزکےمطابق 450افراد کی حفاظت کے لیے ایک کانسٹیبل ہے ایک ہیڈ کانسٹیبل دس کانسٹیبلز کے لیے ہے۔
ایک اے ایس آئی پانچ ہیڈ کانسٹیبلز اور ایک سب انسپکٹر 100کانسٹیبلز کو سپروائز کرئے گا ۔ پولیس رولزکے تحت شعبہ تفتیش میں 12کانسٹیبلز، ایک ہیڈ کانسٹیبل،ایک اے ایس آئی اور ایک سب انسپکٹر سالانہ 75 مقدمات کی تفتیش کرتے ہیں ،اس فارمولے کے مطابق مزید نفری درکار ہے۔
افسران کی طرف سے نفری کی تعداد آنے کے بعد نئی سیٹیوں کی منظوری پنجاب اسمبلی سے کروائی جائے گی ۔ جسکے بعد بھرتی شروع کی جائے گی ۔ ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ llپنجاب نے بھی تمام اضلاع کے افسران کو اس حوالے سے ایک بار پھر مراسلہ بھجوادیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں