67

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام تحریری امتحانات تاحکم ثانی ملتوی

پنجاب پبلک سروس کمیشن( پی پی ایس سی) کےتمام تحریری امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

سیکرٹری کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن پہلے ہی مختلف آسامیوں کے انٹرویو ملتوی کر چکا ہے، کمیشن نے پیپر لیک اسکینڈل کے بعد انٹرویو اور تحریری ٹیسٹ ملتوی کئے۔

سیکرٹری کے مطابق کمیشن کے گرفتار اہلکاروں وقاراکرم اور فرقان احمد معطل ہوچکے ہیں۔

انٹرویو اور تحریری ٹیسٹ کب شروع ہوں گے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں