: پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے کہا ہے کہ سکولوں میں 31 اگست تک چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب سکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے ۔
پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی تھیں، تاہم موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی ۔