106

پنجاب کے13 اضلاع میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے سکول عید الفطر تک بند رہیں گے: ڈاکٹر مراد راس

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا پنجاب میں سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ

ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے سکول عید الفطر تک بند رہیں گے-

13 اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، اور شیخوپورہ شامل ہیں-

انھوں نے کہا کہ آج کئے جانے والے فیصلوں پر نظرثانی کے لئے اہم اجلاس دو ہفتوں بعد منعقد کیا جائے گا-
19 اپریل سے پنجاب کے متاثرہ 13 اضلاع میں تمام سکول نویں تا بارہویں جماعت مخض بروز سوموار اور جمعرات کھولے جائیں گے –
صوبے بھر کے تمام سکولوں میں نویں سے بارہویں/او-اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں