17

پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)

لاہور ( فرزانہ گل سے )پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)
18 لاکھ 70 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)
تفصیل کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لاہور میں پولیو مہم کا اغاز کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں6500 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں.

پولیو مہم میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا خصوصی خیال رکھا جائے گا.اسی سلسلے میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز انارکلی کے علاقے کا دورہ کیا ان کے پمراہ سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی او ایچ محمد فیصل اور دیگر افسران بھی موجود تھے
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ بھی کی.
اسکے علاوہ انھوں نے پولیو ورکرز سے بریفنگ لی، مائیکروپلان اور ٹیلی شیٹس کو چیک کیا.
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پولیو ورکرز کو پولیو مہم میں اپنی ذمہ داریاں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایت کی.انھوں نے کہا کہ
پولیو کے معاملے میں ہرگز کوتاہی نہ کریں. پولیو مہم میں 18 لاکھ 70 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں. پولیو مہم میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اورپولیو مہم میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے. انھوں نے والدین سے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی اور کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو بہت بڑی محرومی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں