13

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 8 روپے تک اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے 82 پیسے تک اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 04 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں