31

پٹرول پمپس کے این او سی جلد اجراءکے حوالے سے اہم فیصلے،پٹرول پمپس لگانے کے اجازت نامہ کے عمل کو اگلے 15 دن سے ایک ماہ میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت- ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک

لاہور (ٹیوٹرپاکستان) پٹرول پمپس کے این او سی جلد اجراءکے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے محکموں کی طرف سے این او سی کے لیٹ اجراءپر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپس لگانے کے اجازت نامہ کے عمل کو اگلے 15 دن سے ایک ماہ میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پمپ لگنے یا نہ لگنے کے حوالے سے ایل ڈی اے ایک ہفتہ میں رپورٹ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائل پمپ کی فائل لیکر اب پٹواری آفس نہیں جائے گا بلکہ ڈی سی آفس خود اس کا ریکارڈ منگوائے گا۔ ایل ڈی اے کو نذری نقشہ، گوگل اور خسرہ کے حوالے سے تفصیلات بھی ڈی سی آفس دے گا۔ ڈی سی لاہور نے اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کو تمام معاملات پر جلد حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پمپ لگانے والے افراد کو بزنس کے مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔ قبل ازیں تین سے چار سال این او سی کے اجراءمیں لگے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں 12 پٹرول پمپس کے کیسز پیش کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 06 کیسوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ این او سی کے اجراءمیں آنے والی تاخیر پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے پمپ لگانے والوں کا فیڈ بیک بھی لیا۔ فیڈ بیک کے دوران جس جگہ پر زیادہ تاخیر ہو رہی تھی ان کو نوٹ کیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ تاخیر کرنے والے ملازمین کی غیر ذمہ داری پر ایکشن ہو گا۔٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں