42

(پھوٹا) ایک اہم ترین ذمہ داری ہے،انسانی اعضاء کی پیوندکاری کی اجازت حاصل کرنے کیلئے آنے والے ہر کیس کی جانچ طے شدہ اصولوں پر ہو گی-کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن

لاہور رٹیوٹرپاکستان)کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ پنجاب انسانی اعضاء پیوندکاری اتھارٹی(پھوٹا) ایک اہم ترین ذمہ داری ہے۔انسانی اعضاء کی پیوندکاری کی اجازت حاصل کرنے کیلئے آنے والے ہر کیس کی جانچ طے شدہ اصولوں پر ہو گی اور اس میں صفر رعایت بھی نہیں دیجائیگی۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں انسانی اعضاءپیوندکاری کیلئے این او سی تمام شرائط کی سو فیصد تکمیل سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت لاہور ڈویژن اتھارٹی تمام درخواست دہندہ ہسپتالوں کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ترین ایکشن اتھارٹی کے مینڈیٹ کا لازمی حصہ ہے اس پر بھی فوکس کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اتھارٹی ٹیم میں شامل ماہر سپیشلائزڈ ڈاکٹرز اور انتظامی افسران کے ہسپتالوں کے دورے نہایت ضروری ہیں این او سی کیلئےہر ٹیم ممبر کا موجود ہونا اور تصدیق کرنا ضروری ہے۔ آج کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت پنجاب انسانی اعضاء پیوندکاری اتھارٹی(پھوٹا) لاہور کا اجلاس کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی کے ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنر منور بخاری نے شرکت کی اور پھوٹا کی جاری سرگرمیوں اور اہداف پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں