22

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بارش کے باعث پاک ویسٹ انڈیز میچ تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

برج ٹاؤن میں ہونے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق برج ٹاؤن میں بارش تیز ہورہی ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ میں اوورز کی کٹوتی ہوسکتی ہے۔

ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اچھی کرکٹ کھلنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں