6

پہلا ٹی20؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلش ٹیم کے اوپنر فل سالٹ 10 رنز، ڈیوڈ ملان 20 رنز اور بین ڈکٹ 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر الیکس ہیلز 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک 42 رنز اور کپتان معین علی 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کل 7 میچز کھیلے جائیں گی جس کا دوسرا میچ جمعرات 22 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آخری تین ٹی20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں