36

پہلی بار پرائیویٹ سکولوں کی آسان اور باسہولت رجسٹریشن کے لئے کسی حکومت کی جانب سے کوئی سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے : ڈاکٹر مراد راس

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے اہم اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ نجی سکولوں کے لئے تیار کئے جانے والے آن لائن سسٹم کی بدولت پرائیویٹ سکول مالکان کو ایک شفاف نظام کے تحت ای لائیسنس جاری کئے جائیں گے-
پہلی بار پرائیویٹ سکولوں کی آسان اور باسہولت رجسٹریشن کے لئے کسی حکومت کی جانب سے کوئی سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے –
نجی سکول مالکان سکول رجسٹریشن کا ای لائسینس حاصل کرنے کے لئے فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے-تیار کئے جانے والے سسٹم میں سالانہ ای لائیسنس کے تجدیدی عمل کا آپشن بھی موجود ہو گا-
طلبا کو ہر ممکن معیاری اور بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے- ٹیکنالوجی کا بھرپور اور جامع استعمال شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے- ماضی کی حکومتوں کی جانب سے محکمہ تعلیم کو دانستہ طور پر ٹیکنالوجی اور شفافیت سے دور رکھا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں