77

پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول 28 اپریل تک بند-وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ نویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے 19 اپریل سے ایس او پیز کے تحت کھلیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے متاثر اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہوں گی، 28 اپریل کو کورونا صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں