63

پیرس اولمپک گیمز 2024کیلئے این بی اے چیمپیئن ٹونی پارکرعلی بابا ڈاٹ کام کے ایمبیسڈر مقرر

دنیا کے معروف B2B ای- کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام نے پیرس اولمپکس گیمز2024 کیلئے چارمرتبہ کے این بی اے چیمپیئن اور اولمپیئن ٹونی پارکر کو اولمپک کے لیے اپنی مہم ”سیم پلیئر، نیو گیم” کے لیے گلوبل ایمبیسڈرنامزد کیا ہے۔علی بابا ڈاٹ کام ایک بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو200 سے زائدممالک اور خطوں کے B2B خریداروں اور سپلائرز کو اپنے پلیٹ فارم پر کاروباری ٹولز فراہم کرتا ہے تاکہ کاروباری افراد کو پروڈکٹس اورسپلائرز تلاش کرنے اور فوری آرڈر دینے کے قابل بنایا جاسکے۔علی بابا ڈاٹ کام پیرس اولمپک گیمز 2024 کا آفیشل ای کامرس سروسز پارٹنر بھی ہے۔

علی بابا ڈاٹ کام کے نامزد کردہ گلوبل ایمبیسیڈرٹونی پارکردو بار کے اولمپیئن ہیں جو اولمپک گیمز ریو 2016 میں مردوں کے باسکٹ بال کے کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔اس کے علاوہ ٹونی پارکر این بی اے کے چار بار کے فاتح ہیں اور انھیں چھ بار این بی اے آل سٹار ٹیم میں بھی شامل کیا گیا۔کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک سیریل انٹرپرینیور اور سرمایہ کار بن گئے ہیں جس نے کھیلوں اور کاروبار کے درمیان فرق کو کامیابی کے ساتھ ختم کیا ہے۔

علی بابا ڈاٹ کام کی ”سیم پلیئر، نیو گیم” مہم کھلاڑیوں اور اولمپینز کے لیے کھیلوں کی کامیابی کے بعد کاروبارکی طرف منتقلی کے مواقع کے بارے میں بیداری پیدا کرے گی۔ ایک عالمی سفیر کے طور پر ٹونی پارکرکاروبارکے خواہشمندسابق ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کوراہنمائی فراہم کریں گے کہ وہ کیسے علی بابا ڈاٹ کام کے ذریعے پوری دنیا کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے ساتھ سپلائی چین قائم کر تے ہوئے طویل مدتی ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

اس مہم میں ٹونی پارکر کے ساتھ ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی سابقہ پیشہ ور سیمونا گالک مور اور ایلئس شوارزلر، ایڈرینالین اور ماؤنٹین بائیکر بھی شامل ہوں گے جنہوں نے 2022 سے گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ٹونی کی طرح ان دونوں کھلاڑیوں نے بھی کھیلوں سے باہر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 2020 میں سیمونا نے ایک پیشہ ورپک بال برانڈ کا آغاز کیا۔اس کے علاوہ ایلئس شوارزلر ایک ماہر ماؤنٹین بائیک کلاتھ برانڈ اور ماؤنٹین بائیک اکیڈمی کے بانی اور مالک ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی علی بابا ڈاٹ کام کو اپنے کاروبار کے ایک اہم حصہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ نئی مصنوعات اور شراکتیں قائم کرتے ہوئے ترقی حاصل کرسکیں۔

آنے والے ہفتوں کے دوران شائقین علی بابا ڈاٹ کام کے عالمی سفیروں کو پیرس اولمپک گیمز2024 میں مزید نمایاں طورپر دیکھ سکیں گے۔یہ تینوں عالمی سفیر علی بابا ڈاٹ کام کی اس ماہ شروع ہونے والے نئی برانڈ مہم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ علی بابا ڈاٹ کام گلوبل Liz Wangنے کہاکہ ” کھیلوں کی طرح ایک کامیاب کاروبار کرنے کیلئے کیلئے بھی آپ کو متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط اورمستحکم حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹونی پارکر، سیمونا گالک موراور ایلئس شوارزلرکھیلوں سے کاروبار کی طرف منتقلی کی شاندار مثالیں ہیں اور ہم پیرس اولمپک گیمز 2024 کے دوران علی بابا ڈاٹ کام ٹیم میں ان کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔”

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ٹونی پارکر نے کہاکہ ”پیشہ ورانہ کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعدمیں نے اپنی تمام تر توانائیاں اپنے کاروبار کو چلانے پر مرکوز کر رکھی ہیں۔ میں علی بابا ڈاٹ کام پر ایک باقاعدہ خریدار ہوں اور میں نے آغاز سے ہی اس پلیٹ فارم کے ذریعے بہت بڑی کامیابی دیکھی ہے جو سپلائرز کے ساتھ منسلک ہو کر اس کے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مصنوعات کو موثر طریقے سے سورس کر کے پیدا کی جا سکتی ہیں۔ اب علی بابا ڈاٹ کام کے سفیر کے طور پر میں اپنے ذاتی تجربے کو دوسرے ایتھلیٹس کو ان کے کاروباری سفر شروع کرنے اور ایک کامیاب کاروباری کیریئر بنانے میں مدد کرنے کے لیے استعمال کروں گا۔”

یہ مہم سابق پیشہ ور کھلاڑیوں کے لیے دستیاب کاروباری مواقع تلاش کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور علی بابا ڈاٹ کام جیسے پلیٹ فارم ان کے کاروباری اہداف کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں