39

پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن(PAF) نے JPMC کی جانب سے فراہم کئے گئے جدید میڈیکل کے آلات کاتعارف

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن(PAF) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو مخلص شہریوں کے ایک گروپ نے 1990میں قائم کیا تھا۔ اس کا مقصد جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC)کے بوجھ کو کم کرنے اور JPMC میں مطلوبہ علاج کی امید سے آنے والے ہزاروں مریضوں کو صحت کی معیاری سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن(PAF) کوپہلے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ XXIآف 1860 کے تحت رجسٹر کیا گیا تھا۔

صحت کی بنیادی سہولتیں ہر شہری کا حق ہے اور پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن(PAF) اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وہ صحت کی سہولتیں نہیں بلکہ معیاری سہولتیں فراہم کرے جس کیلئے انہوں نے JPMCمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید میڈیکل سامان متعارف کروایا ہے۔ یہ جدید سامان انتہائی کارآمد ہے جو مکمل تفصیل مہیا کرتا ہے ورنہ اس کا حصول ممکن نہیں ہے۔ یہ درست ترین تشخیص اور علاج فراہم کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ان جدید سہولتوں کو آسائش سمجھا جاتا تھا۔ ایسے جدیدمیڈیکل آلات کے ذریعے علاج بہت مہنگا ہوتا ہے اور اس لئے صرف مراعات یافتہ لوگ ہی حاصل کرسکتے ہیں۔تاہم پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن(PAF) نے انتھک کوششوں کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ جدید میڈیکل آلا ت کم آمدنی والے مستحق مریضوں کیلئے بھی دستیا ب ہوں۔پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن(PAF)،JPMC کے عہدیداروں اور حکومت سندھ کے تعاون سے جو علاج اور سہولتیں فراہم کررہی ہے وہ کسی بھی نجی ادارے سے کم نہیں اور سب بلاقیمت ہیں۔

ان آلات میں سائبرنائف، ٹوموتھراپی، PET-CT، 1.5 ٹیسلا میگنٹ ریزونینس امیجنگ (ایم آرآئی)، ڈیکسا اسکیننگ مشین اور میموگرافی مشین شامل ہیں جو JPMCمیں متعارف کروائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں