پیپلز پارٹی کسانوں، مزدوروں، ھاریوں اور غریب عوام کی پارٹی ہے – آصف علی زرداری کا وھاڑی میں ورکرز کنونشن سے خطاب
گھبرانے والے نہیں پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے اس جماعت کی قیادت کے ساتھ پارٹی ورکرز بھی شہید ہوئے ہیں
ہم ملک کی خدمت کرینگےغریب کی آواز اللہ سنتا یے ہم ملک کی خدمت کرینگے میں نہی ہونگا تو بلاول اور آصفہ ہی ہونگی
وھاڑی(شفقت رمضان سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرپرسن سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسانوں، مزدوروں، ھاریوں اور غریب عوام کی پارٹی ہے جو شہید بھٹو اور محترمہ کے مشن کو لیکر ملک سے مہنگائی بے روزگاری کے خاتمہ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جب بھی پیپلز پارٹی کو اقتدار کا موقع ملا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا غریب کی آواز اللہ سنتا یے ہم ملک کی خدمت کرینگے میں نہی ہونگا تو بلاول ہوگا آصفہ ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کی رٹ لگانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہی جو دیوالیہ ہو جائے گا ایک بار انڈیا کے پاس صرف ایک ملین ریزورز تھے انکو سونا بیچنا پڑا ایسے حالات آتے رہتے ہیں ایسے ایک بے وقوف کو وزیراعظم بنا دیا تھا جس نے ملکی معیشیت تباہ کردی تھی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو ڈالر نے نہیں بلکہ ایک پاگل خاں نے دلدل میں پھنسادیا ہے عمران خان ون ڈے کرکٹ کھیل رہا ہے اس کو سیاست کی ذرا بھی سوجھ بوجھ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مملکت برائے نجکاری وزیر اعظم کے معاون خصوصی نواب شہر یار خان،نواب شہزاد علی خان کی دعوت پر انکے ڈیرے شفقت پیلس 27 ڈبلیو بی وھاڑی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، جنرل سیکرٹری سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع محترمہ نتاشا دولتانہ ،نواب شہزاد خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ناظم مہر شہادت سیال نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین، سید علی حیدر گیلانی،عبدالقادر شاہین,خواجہ رضوان عالم، نواب سکندر علی خان ،غلام سرور خان کھچی، پیپلز پارٹی کے رہنما اشفاق بلوچ ، شگفتہ چوھدری، راو ساجد محمود، چوھدری نذیر گوجر، راو محمد شاھد کے علاوہ پیپلزپارٹی ورکرز کی بہت بڑی تعداد موجود تھی سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا اقتدار میں آنے کا مقصد پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے تقریب سے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع محترمہ نتاشا دولتانہ نے آصف علی زرداری سے درخواست کی کہ آئندہ انتخابات میں آپ وہاڑی لڈن کے حلقہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں جس پر آصف زرداری نے کہا کہ میں پارٹی سے مشورہ کرونگا پارٹی نے جو فیصلہ کیا اس پر عمل کرونگا اس موقع پر ورکرز نے بھی نتاشہ دولتانہ کی حمایت کرتے ہوئے ان سے وہاڑی کے حلقہ سے الیکشن میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے اس جماعت کی قیادت کے ساتھ پارٹی ورکرز بھی شہید ہوئے ہیں لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں انشاءاللہ دوبارہ موقع ملا تو قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن ان وسائل کو صیح استعمال نہیں کیا جاتا اپنے دور اقتدار میں گوارد پورٹ ملکی ترقی کیلئے چین کو دیا تھا جس سے ملک میں ترقی کے نئے راستے کھل رہے تھے لیکن ہمارے بعد آنے والی حکومتوں نےگوادر پورٹ پر وہ کام نہ کیا جس کی ضرورت تھی اگر اقتدار ملا تو بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دینگے مزدوروں ،ڈاکٹرز اور سرکاری ملازمین سب کو مزید سہولیات دیں گے قبل ازیں میزبان نواب شہزاد خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آصف علی زرداری کے وھاڑی سے الیکشن میں حصہ لینے سے اس خطہ کی پسماندگی دور ہوگی انہوں نے کہا کہ آج کوئی جلسہ نہی بلکہ آصف علی زرداری کے اعزاز میں کھانے کی دعوت میں آنے والے ورکرز کے لئے بھی کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے#
