9

پی ایس ایل کا بخار دوبارہ چڑھ گیا ہے: حسن علی

پاکستان بھر کے کرکٹ شائقین سمیت پی ایس ایل میں شامل کھلاڑی بھی پی ایس ایل کے دوبارہ شروع ہونے کیلئے پرجوش ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل حسن علی نے پی ایس ایل کے دوبارہ انعقاد پر پُرجوش پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آخر کار وہ دن آ ہی گیا، پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے، آنے والے دن کرکٹ شائقین کیلئے فن سے بھرپور ہوں گے۔

حسن علی نے کہا کہ ’اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ ایک مرتبہ پھر ایکشن میں آنے کیلئے بیتاب ہوں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں