9

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 748 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

100 انڈیکس 748 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 525 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 9 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 59 ارب روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں