13

پی سی بی کو بڑا دھچکا، سپانسرز نے معاہدہ ختم کردیا

ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے پی سی بی کو بڑا دھچکا، سندھ اور سینٹرل پنجاب کے سپانسرز نے دوران سیزن ہی معاہدہ ختم کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں چھ میں سے تین ٹیموں کو سپانسر ملا ہی نہیں تھا جبکہ تین سپانسرز میں سے دو سپانسرز سیزن کے دوران ہی معاہدے ختم کرکے پیچھے ہٹ گئے ہیں، پی سی بی مارکیٹنگ ٹیم نے نئے سپانسرز کی تلاش کے لیے کام کا آغاز کردیا، صوبائی ایسوسی ایشنز کو گراس روٹ کرکٹ کے ایونٹس کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سینٹرل پنجاب ایسوسی ایشنز کا سالانہ تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا تھا جبکہ سندھ کی ٹیم بھی تقریباً تین کروڑ میں فروخت ہوئی تھی۔
دوسری جانب سدرن پنجاب ایسوسی ایشن کا سپانسر شپ معاہدہ بھی اس سیزن کے اختتام پر ختم ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں