16

پی پی کا رہنماؤں کیخلاف غداری کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی رہنماوں کے خلاف غداری کےمقدمات وزیراعظم کی ایماء پر درج کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےاپوزیشن رہنماوں پر بھارت کو خوش کرنے جیسے الزام لگا کر لوگوں کو اکسانےکی کوشش کی، کیا آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی کی بات کرنا غداری ہے؟

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ماضی میں بانی پاکستان سے لے کر ملک کو ایٹمی طاقت دینے والے رہنماوں کو بھی غدار قرار دیا گیا تھا، عوام احتساب کے اس دہرے معیار کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں