207

چالان کیوں کیا؟ ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو اٹھا لے گیا

گوجرانوالہ میں چالان کرنے پر کار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو زبردستی اپنی گاڑی میں کھینچا اور گاڑی بھگادی، پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر کے مطابق جی ٹی روڈ پر کنگنی والا کے قریب ٹریفک وارڈن نے سگنل توڑنے پر کار ڈرائیور کا پانچ سو روپے کا چالان کیا، تو حسن نامی کار ڈرائیور نے وارڈن کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو پکڑ لیا اور وارڈن کو بازیاب کروایا۔

ملزم کے خلاف اغواء اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں