69

چڑیا گھروں میں موجود ان جانوروں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے- اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف وہاڑی میاں منیر احمد کھگہ

انٹرویو – شفقت رمضان – بیوروچیف روزنامہ سدید وہاڑی

چڑیا گھروں میں موجود ان جانوروں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے- اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف وہاڑی میاں منیر احمد کھگہ
جانوروں کی خوراک اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا خدا تعالی کی بے زبان مخلوق کی بد دعا لینے کے مترادف ہے

صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا خدا تعالی کی بے زبان مخلوق کی بد دعا لینے کے مترادف ہے- ڈاکٹر واصف منظور

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف وہاڑی میاں منیر احمد کھگہ کی بیوروچیف روزنامہ سدید وہاڑی شفقت رمضان سے خصوصی گفتگو
وہاڑی( شفقت رمضان سے )چڑیا گھروں میں موجود ان جانوروں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف وہاڑی میاں منیر احمد کھگہ نے بیوروچیف روزنامہ سدید وہاڑی شفقت رمضان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر واصف منظور بھی انکے ہم ہمراہ تھے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف میاں منیر احمد کھگہ کا مذید کہنا تھا کہ چڑیا گھر وہاڑی کی واحد تفریح گاہ ہے جہاں پر وہاڑی شہر اور نزدیکی شہروں کی عوام بھی تفریح کیلئے آتے ہیں

انہوں نے کہا کہ وہاڑی چڑیا گھر میں بچے بوڑھے خواتین طلباء و طالبات گہری دلچسپی لیتے ہیں وہاڑی چڑیا گھر جانوروں کی صحت,خوراک اور صفائی ستھرائی میں اپنی مثال آپ ہے وہاڑی چڑیا گھر میں انے والے طلباء,اساتذہ اور شہریوں کی طرف سے گہری دلچسپی اور خوشی کا اظہار کیا گیا

انہوں نے مذید کہا کہ وہاڑی چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا خدا تعالی کی بے زبان مخلوق کی بد دعا لینے کے مترادف ہے کوئی بھی انسان بے زبان مخلوق کی نگہداشت میں غفلت کر کے اپنے آپ کو انسان کہلانے کا مستحق نہیں چڑیا گھر میں جانوروں کی صحت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر واصف منظور نے کہا کہ ہمارے چڑیا گھر میں موجود تمام جانور صحت مند ہیں ایک شیرنی جو اپنی طبعی عمر پوری کر چکی ہے

اس کی نگہداشت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف میاں منیر احمد کھگہ نے کہا کہ یہ شیرنی اپنی طبعی عمر سے 7 سے 8 سال زائد ہوچکی ہے ہم نے اپنے افسران بالا کو لیٹر لکھ چکے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ صفائی ستھرائی اور گرینری کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کا بہترین چڑیا گھر ہے-

جانوروں کو صحت مند خوراک اور قدرتی ماحول چیا جاتا ہے تاکہ جانوروں کی بہترین افزائش نسل ہو سکے-اس وقت ہمارے پاس تقریبا تمام جانور موجود ہیں جس میں شیر،ریحچھ بندر مور،فیزنٹ،یرن،بارہ سنگھ،پرندوں میں طوطا،پطخ،کونج،اور دیگر جانور شامل ہیں- گرمیوں اور سردیوں میں خاص انتظام کیا جاتاہے.جانوروں کی دیکھ بھال کیلیے 24 گھنٹے عملہ کام کرتا ہے -جانوروں کی دیکھ بھال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جاتی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں