39

چیئرمین احسان مانی اور رمیز راجا کی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، رمیز راجا کا نیا چیئرمین پی سی بی تعیناتکا ہونے جانس-

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی اور رمیز راجا کی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم احسان مانی کو اگلی مدت کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آج سابق کپتان رمیز راجا سے بھی ملاقات ہوگی جس میں وہ انہیں نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی رمیز راجہ سے ملاقات میں انہیں اگلے 3 سال کیلئے پی سی بی کے معاملات سپرد کرنے پر گفتگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں