21

چیتے نے کشتی سے دریا میں چھلانگ لگا دی

ایک چیتے کی کشتی سے دریا میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔


وائلڈ لائف حکام جب ایک چیتے کو بازیاب کروانے کے بعد سندر بن کے جنگل میں چھوڑنے کے لئے کشتی میں سوار ہوئے توانہیں پتا نہیں تھا کہ راستے میں کچھ بہت مختلف ہونے والا ہے۔
انٹرنیٹ پروائرل ہونے والی ویڈیو میں چیتے کو اچانک کشتی سے دریا میں چھلانگ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ چیتے نے بغیر پیچھے دیکھے کسی ماہر تیراک کی طرح تیرکراپنا باقی سفرطے کیا اوراپنے اصل ٹھکانے یعنی جنگل میں پہنچ گیا۔
چیتے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا چیتے کی وڈیو نے ہالی وڈ کی مشہورفلم ’لائف آف پائی‘ کی یاد دلا دی۔ ویڈیو کواب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اورہزاروں لائک کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں