51

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ارشد ندیم کو گریڈ 19 میں ترقی کی سفارش کر دی : ذرائع

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا جبکہ 92.97 میٹر کی تھرو کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم 2016ء سے واپڈا سپورٹس بورڈ کے ملازم ہیں اور ان کی بھرتی کی منظوری چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل نے 11 ویں گریڈ میں دی تھی تاہم 2020ء میں مزید عالمی کامیابیوں کے بعد گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی تھی ۔

واپڈا ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کو 2016ء کی ایشیئن جونیئر چیمپئن شپ کے لئے واپڈا نے تیاری کرائی ۔ ارشد ندیم، انعام بٹ، نوح دستگیر، ماہ نور سمیت کئی قومی ہیروز کو مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ عمران خان دور میں محکموں کی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بند کرنے کے حکم کے باوجود ارشد ندیم ڈاون سائزنگ سے محفوظ رہے تھے ۔ ذرائع کے مطاق چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ارشد کو گریڈ 19 میں ترقی کی سفارش کردی ہے ، واپڈا سپورٹس بورڈ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں