24

چیونٹی کے چہرے کی واضح تصویر پہلی بار منظر عام،نیکون نے فوٹوگرافی کا مقابلہ جیت لیا

لتھوانیا کے ایک فوٹوگرافر نے چیونٹی کے چہرے کا شاندار کلوز اَپ شوٹ لینے پر نیکون فوٹوگرافی کا مقابلہ جیت لیا۔
وائلڈ لائف فوٹوگرافر یوجینئس کیولاسکس نے نیکون اسمال ورلڈ 2022ء کے فوٹومائیکروگرافی کے مقابلہ میں چیونٹی کے چہرے کی واضح اور شاندار تصویر پیش کی تھی۔
اس ٹیلنٹڈ فوٹو گرافر کی یہ تصویر بہترین 57 تصاویر میں منتخب کردہ ’امیجز آف ڈسٹنکشن‘ میں سے ایک تھی۔
چیونٹی کے چہرے کی یہ واضح تصویر ایک خوردبین کی مدد سے لی گئی، جس نے نیکون ایوارڈ جیتا ہے۔
مقابلے کا مقصد مائیکرو اسکوپک فوٹو گرافی کے ہنر کو ظاہر کرنا ہے اور مقابلے کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ زمین پر موجود ایسی چیزوں کی غیر معمولی تفصیلات کو کیمرے سے ریکارڈ کریں جنہیں انسانی آنکھ محسوس نہیں کر سکتی۔
چیونٹی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں بہت سے لوگوں نے چیونٹی کے چہرے کو ’شیطانی‘ اور بہت ہی خوفناک قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں