12

ڈائریکٹر جنرل اوقاف و مذہبی امور سید طاہر رضا بخاری کا محکمہ کے افسران کے ہمراہ ایوان صوفیأ کا دورہ۔

لاہور( ٹیوٹرپاکستان ) صوبہ بھر میں اوقاف کے زیر انتظام پندرہ اہم روحانی درگاہوں پر ” ای لائبریریز” کا قیام 90ملین روپے سے مرحلہ وار عرصہ تین سال کے دوران پایہ تکمیل کیا جائے گا۔ ایوان صوفیأ کو جدید ریسرچ سینٹر کے طور پر آراستہ کیا جائے گاکیونکہ کتاب سے رشتہ استوار کیئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ جدید طرز پر ” ای لائبریریز” کی تشکیل سے تحقیقی روّیوں اور علمی رجحانات کو فروغ میسر آئے گا۔
اس امر کا اظہارڈائریکٹر جنرل اوقاف و مذہبی امور سید طاہر رضا بخاری نے ایوان صوفیأ کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مزارات تہذیب و تمدن کے مراکز اور علم و عرفان کے مرجع ہیں، ان مقدس مقامات پر جدید لائبریریوں کی تشکیل، فلاحی معاشرے کی تشکیل میں ممد ثابت ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں پندرہ اہم روحانی درگاہوں پر ” ای لائبریریز” قائم کرکے، ان کوشیخ ابو الحسن شاذلیؒ ریسرچ سینٹر اور پنجاب کی بڑی یونیورسٹیوں سے بھی منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اوقاف پنجاب نبیل جاوید نے ان لائبریریز کے قیام کیلئے پی سی۔I کی تشکیل اور فنڈز کی فراہمی سمیت جملہ امور پر اہم فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت علمأ اکیڈمی لائبریری بادشاہی مسجد لاہور، مرکز معارف اولیأ لائبریری داتا دربار لاہور، لائبریری دربار حضرت میاں میر ؒ لاہور، لائبریری دربار حضرت بہاؤ الدین زکرؒ ملتان، لائبریر ی دربار حضرت آہو با ہو کلر کہارچکوال، لائبریری دربار حضرت خواجہ محمد معصومؒ موہری شریف گجرات اور لائبریری دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ قصور سمیت دیگر اہم مقامات پر ان کی تشکیل و تزئین کا اہتمام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں