34

ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا داتاؒ دربار میں جامعہ ہجویریہ کے طلبہ میں کمپیوٹر و لینگوئج کورسز کی تکمیل کے موقع پر سرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریبکا انعقاد۔

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتاؒ دربار میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم قومی یکجہتی کی بنیاد ثابت ہوگا۔مدرسہ ایجوکیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دینی مدارس ہماری علمی روایت کی آبرو اور تاریخ کا روشن باب ہیں۔نظام و نصاب تعلیم کو ملی اقدار کا امین بنانا وقت کی بنیادی ضرورت ہے۔ نسل نو کو دینی روایات سے روشنا س کروانے کے لیے جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس،خانقاہ کا جزو لاینفک تھے،جب تک مدارس خانقاہوں کے ساتھ منسلک تھے، تو علم اور تربیت کا اعلیٰ معیار قائم تھا۔ وہ جامعہ ہجویریہ کے طلبہ میں کمپیوٹر و لینگوئج کورسز کی تکمیل کے موقع پر سرٹیفیکٹس تقسیم کر رہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل جامعہ ہجویریہ صاحبزادہ بدر الزماں قادری، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، منیجر داتا دربار شیخ محمد جمیل، شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی،لینگوئج ٹیچر ابوالخیر زوار حسین نعیمی سمیت اکابر علمی و دینی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر طلبہ کو تعلیم کے ساتھ تربیت اور اعلیٰ اخلاق سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ نسل نو اخلاقی اقدار سے روشناس ہوسکے۔دریں اثنا جامعۃ الازہر کے اشتراک سے پیش آمدہ لینگوئج کورس کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں