22

ڈاکوؤں نے نوجوان کو عمرہ ادائیگی پر روانگی سے چند گھنٹے پہلے قتل کردیا

شہر قائد میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر عثمان نامی نوجوان کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا، مقتول کی دو ماہ قبل شادی ہوئی اور اُسے اتوار کو عمرے پر روانہ ہونا تھا۔
شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، شارع فیصل عوامی مرکز ٹویوٹا شوروم کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ عفان ولد اویس کے نام سے کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران اسپتال اور موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے شہریوں کی مدد سے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول حاصل کر لیا ، مقتول عفان بلوچ کالونی فیلکن کمپلکس گلی نمبر ایک مکان نمبر 356 کا رہائشی تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اُس کا پلاسٹک کے سامان کا کاروبار تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت مقتول اپنی گاڑی میں بیٹھنے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر اُس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا ہے یا زاتی رنجش کا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا واقعے کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ مقتول کا تعلق جماعت اسلامی سے بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں