25

ڈاکٹرز کا بورڈ فیصلہ کرے گا عمر شریف کا علاج کیسے اور کہاں ہونا ہے، وفاقی وزیر فوادچودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمر شریف کا علاج کیسے اور کہاں ہونا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آج عمر شریف کی عیادت کے لیے پہنچے ہیں، کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی صحت بہت خراب ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت صحت مشاورت کے بعد لائحہ عمل بنائے گی، حکومت اس کو مکمل سپورٹ کرے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں دل کا علاج ممکن ہے لیکن فیصلہ ڈاکٹرز کو کرنے دیں۔

ملکی سیاسی پر بات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں