56

ڈاکٹر مراد راس کا ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ساؤال کا دورہ،جو 9 ملین کی لاگت سے تیار کیا گیا-

(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ساؤال کا دورہ . گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ساؤال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 9 ملین کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے 85 سالہ پرانی عمارت کی دوبارہ تزئین و آرائش و بحالی کئے جانے پر سکول کا افتتاح کیا
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم، چئیرمین معاون فاونڈیشن، سی ای او ایجوکیشن جہلم و دیگر شریک ہوئے –

ڈاکٹر مراد راس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور معاون فاونڈیشن کی مشترکہ معاونت سے سکول کی عمارت میں ترقیاتی کام مکمل کرایا گیا ہے – معاون این جی او کی جانب سے سکول میں 6 نئے کلاس رومز، 2 دفاتر، تین واش رومز، ایک کچن، ایک سٹور روم سمیت لان بھی تیار کرایا گیا ہے -جہاں کہیں بھی ہمارے بچوں کے لئے کوئی خصوصی کام کیا جائے گا اس کی نشاندہی کرنا، اس کو سراہنا ہمارا فرض ہے مسائل کا تذکرہ کرنا آسان، ان کا حل کرنا مشکل ہوتا ہے – جب ہمیں حکومت ملی تو پورے ملک کا نظام ٹوٹا ہوا تھا –

حکومت سنبھالنے کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے تعلیم پر کبھی کام نہیں کیا گیا-
ماضی کی حکومتوں کی جانب سے دانستہ طور پر نجی سکولوں کو مظبوط کرنے کے لئے سرکاری سکولوں کے نظام کو تباہ کیا گیا-
آج ہم جو ریفارمز ہم محکمہ سکول ایجوکیشن میں لا رہے ہیں ان کے مثبت نتائج دیرپا اور کار آمد ہوں گے –
ای ٹرانسفر پالیسی کے انعقاد اور عملدرآمد سے سالانہ اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ ہوا- کسی بھی ادارے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت کو یقینی بنایا جاتا ہے -اب سے اساتذہ کو علاقائی لخاظ سے کنٹریکٹ کی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا-
جو اساتذہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان ہی کا کنٹریکٹ بڑھایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں